پاکستان میں چین اور مملکت سعودیہ کی طرف سے 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی،چودھری سالک حسین

Nov 06, 2022 | 23:35:PM
پاکستان میں چین اور مملکت سعودیہ کی طرف سے 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی،چودھری سالک حسین
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان میں چین اور مملکت سعودیہ کی طرف سے 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوششوں سے قومی معیشت کو فروغ ملے گا اور مخصوص اقتصادی زونز اور انڈسٹریز میں سرمایہ کاری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل 1، کراچی سرکلر ریلوے اور حیدرآباد تا کراچی میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کون ہیں جو ملک کی بنیادوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور کون چند لوگ ہیں جو اپنی خود غرضانہ اور نفرت پہ مبنی سیاست کے ذریعے اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔