امن چاہتے ہیں،کچے کے علاقوں میں انٹیلی جنس ورک کو بڑھایا جائے:مراد علی شاہ 

Nov 06, 2022 | 22:19:PM
 امن،کچے، انٹیلی جنس ورک ،مراد علی شاہ
کیپشن: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ  کچے کے علاقوں میں انٹیلیجنس ورک کو بڑھایاجائے،اب جو بھی آپریشن ہو وہ انٹیلی جنس بنیاد پر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر  میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نےہدایت  کی کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تمام کچے کے اضلاع کے پولیس افسران مل کر حکمت عملی بنائے ۔

 وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملہ سلتو ڈاکو کے قتل کے بدلے میں کیا گیا ، پولیس ان تمام ڈاکووں کی شناخت کر چکی ہے، جنہوں نے کل رات کے واقعے میں حصہ لیا ، پولیس اہلکار غلام علی بروہی بہادری سے لڑتا رہا اور شدید زخمی ہوا ،وزیراعلیٰ سندھ نے غلام علی بروہی سمیت تمام زخمی اور شہید اہلکاروں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعلیٰ سندھ  نے کچے کے علاقوں میں انٹیلی جنس ورک کو بڑھانے کی ہدایت بھی کی ،وزیراعلیٰ سندھ کا کچے کے علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیرنو  کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ مجھے کچے میں مکمل امن چاہئے، جو بھی بجٹ درکار ہے حکومت فراہم کرے گی،مجھے پولیس اہلکاروں اور افسراں کو شہید کرنے والے ڈاکو سلاخوں کے اندر چاہیے۔