جمہوریت طاقت ور،ناکامی عمران خان کا مقدر بن گئی: نثار احمد کھوڑو

Nov 06, 2022 | 21:41:PM
 جمہوریت ,طاقت ور، وزیراعظم , گھر , نثار احمد کھوڑو , عمران خان
کیپشن: پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ کی پارٹی کے ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں جو سیلاب میں بھی نظر آئے  مگرخبیث خان نظر نہیں آیا۔ 

حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےنثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ یہ پیپلزپارٹی کا برا وقت نہیں،خبیث خان کو کراچی میں ہرایا ہے،سندھ کو چھوڑ ملتان میں بھی تمہیں ہرایا ہے ،سندھ والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،سندھ والوں نے بارش کی آفتوں کو بہادری سے پیش کیا،حیدرآباد کے لوگوں کو بارش سے مقابلہ کرنے ، ہمت کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے تنظیم کے دوست منتخب نمائندے لوگوں کو چھوڑ کر نہیں سوئے،وہ دو منٹ سکھر کیلئے آیا اور لوگوں نے کہا کہ جب ڈوب رہے تھے تو کہا ں تھے پھر عمران خان دم دبا کر بھاگا، وہ آیا تونگر اور فرعون بن کر جو پانچ ارب کہاں گئے جو اکھٹے کئے تھے،تم توشہ خانہ کے نہیں عوام کے بھی چور ہو ،تمہیں ڈوب مرجانا چاہئے کہ تم سیاستدان اپنے آپکو کہلواو،اس کو پہلی مرتبہ اختیار ملو اور یہ چریا پاگل ہوگیا ، جمہوریت میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ کسی وزیراعظم کو گھر بھی بھیج سکتی ہے ،تاریخ میں کسی وزیراعظم کی اتنی بے عزتی نہیں ہوئی ، تو نے اپنے ممبران کو اتنا تنگ کیا کہ انہوں نے بھی تیرے خلاف ووٹ دیا ۔

 نثار کھوڑو  کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے اعتراف کیا کہ بھٹو صاحب کا فیصلہ زبردستی لکھوایا گیا ،جب بھٹو صاحب چھینا گیا تو محترمہ نے کہا کہ میں پاکستان کی زنجیر بنوں گی ،افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ سیاست سے کوئی واسطہ نہیں،  فوج کو کہتا ہے کہ مجھ سے بات کرو اقتدار دو ورنہ میں تمہیں بدنام کرونگا ،عمران خان افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹ رہا ہے ،بھٹو صاحب بھی وزیر خارجہ کے بعد وزیر اعظم بنے تھے ،بلاول صاحب وزیر خارجہ کے بعد کیوں وزیر اعظم نہیں بن سکتے ، آج بھی یہی نعرہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے ،تو کہتا تھا فوج اور میں ایک پیج پر ہیں، ساڑھے تین سال تک تو ناکام ہی ناکام رہا ، وام کے ساتھ کھیل کھیلنا چھوڑ دے ۔