وزیر آباد واقعہ :عمران خان کے الزامات ہی الزامات ،خان صاحب ثبوت سے کیوں گریزاں؟

Nov 06, 2022 | 17:28:PM
وزیر آباد واقعہ, عمران خان, سپریم کورٹ, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر آباد واقعہ پر عمران خان کے الزامات، جواب اور پھر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سب کی نظریں سپریم کورٹ پر آ چکی ہیں جو کہ حالات سدھارنے کی آخری امیدہے۔ عمران خان کے الزامات کے حقائق تک پہنچے بغیر اب پاکستان آگے نہیں چل سکتا۔ خان صاحب کی نئی پریس کانفرنس بھی ڈھاک کے وہی تین پات، صرف الزامات ہی الزامات۔ ثبوت کیوں نہیں دیئے جا رہے۔ وزیر آباد سانحے سے جڑے واقعات نے اہم سوالات کو جنم دیاہے، جواب اور ثبوت کیوں نہیں دیا جا رہے تاہم ادارے صاف اور سیدھی ثبوت دینے کی بات کر رہے ہیں۔ ثبوت اور حقائق پیش کرنے کی بجائے جواب میں پھر صرف الزامات لگائے جا رہے ہیں اوراپنی ہی پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب پر الزامات سے کیا مسئلہ حل ہو گا؟

ضرور پڑھیں : سپریم کورٹ نے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں اعظم سواتی کے قیام کی تردید کر دی
خان صاحب تو کہتے ہیں کہ بے اختیار اقتدار کبھی نہیں لوں گا اور اگر پنجاب میں ان کا اختیار نہیں، تو پنجاب حکومت سے الگ کیوں نہیں ہو جاتے۔ واقعاتی شہادتیں سارے الزامات کو مسترد کر رہی ہیں، خان صاحب ثبوت سے کیوں گریزاں۔ 


سوالات اپنی جگہ موجود ہیں۔ اہم قومی لیڈر کے زخمی ہونے پر قریب ترین ہسپتال کیوں نہیں لے جایا گیا؟تین گھنٹے دور کینسر کے ہسپتال لے جانے کے پیچھے کیا مصلحت ہے؟ یعنی واقعے کے فورا بعد یہ کنفرم تھا کہ کوئی ایمرجنسی درپیش نہیں؟ خان صاحب نے جناح ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل رپورٹوں کے تضادات کا جواب کیوں نہیں دیا؟ الزامات کے ذریعے ادارے کے افسر کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے ثبوت کیوں نہیں دیئے جا رہے؟ سامنے آنے والے مصدقہ تضادات سے یہ تاثر کیوں مل رہا کہ جان بوجھ کو حقائق مسخ کیے جا رہے؟


وزیراعظم کے سپریم کورٹ کے فل کورٹ سے تحقیقات کی درخواست کے علاوہ آگے جانے کا راستہ کیا ہے؟ جب واضح ہو چکا کہ تنازعے کا حل اب صرف اور صرف سپریم کورٹ سے نکل سکتا تو لانگ مارچ پر بدستور اصرار کیوں؟ ایسے کیا اہداف کہ آرمی چیف کی تقرری کے لیے دباو¿ اور انتشار کی بلیک میلنگ سے ہی حاصل ہونے؟ کیا وجہ آج تک پینتیس پنکچر سے لے کر سائفر تک کسی بھی الزام کا ثبوت نہیں دیا؟
صرف الزامات کی سیاست نے ملک کو آج سنگین دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے اور اب اعلی عدلیہ کو بھی باقی اداروں کی طرح تنازعہ حل نہ کرنے دیا گیا تو پھر کیا ہو گا؟