وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پرپابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

Nov 06, 2021 | 19:38:PM
وفاقی حکومت، کالعدم تحریک لبیک، پابندی ہٹانے، منظوری
کیپشن: تحریک لبیک پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پرپابندی ہٹانے کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پرپابندی ختم کرنے کی منظوری دی ۔
ذرئع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی ،سمری کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کالفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے ،ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

قبل ازیں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاتھا کہ وزارت قانون نے ٹی ایل پی کا نام کالعدم تنظیم فہرست سے نکالنے کی حمایت کردی ہے ،وزارت قانون نے حکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت کی تجویز کی وزارت قانون نے حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کیلئے بری خبر۔۔۔فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا