تحریک لبیک کا نام کالعدم فہرست سے نکالنے کیلئے سمری وزارت داخلہ کو موصول

Nov 06, 2021 | 18:40:PM
پنجاب کابینہ، منظوری، سمری وزارت داخلہ
کیپشن: ٹی ایل پی سے متعلق سمری وزارت داخلہ کو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک لبیک کا نام کالعدم فہرست سے نکالنے کے معاملے پر پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی،وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے سمری کابینہ ارکان کو بھجوا دی ،سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کےساتھ ہونےوالے معاہدے کے تحت پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی ہے، وزارت قانون سے مشاورت کے بعد وزارت داخلہ نے سمری کابینہ کو ارسال کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: تیل بردار ٹینک کا بس سے تصادم،تیل جمع کرنےوالے 91 افراد جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھے
ادھر وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ وزارت قانون نے ٹی ایل پی کا نام کالعدم تنظیم فہرست سے نکالنے کی حمایت کردی ،وزارت قانون نے حکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت کی تجویز کی وزارت قانون نے حمایت کی،فروغ نسیم نے کہاکہ ٹی ایل پی معاملے پر اب وزارت داخلہ کو نظرثانی کرنی ہے ۔
کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا سے سمری کی منظوری لینے کا عمل شروع کر دیا،سمری کل تک منظور کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعت نہیں رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ