عامر خان "گجنی 2" پر کام کررہے ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان اپنی بلاک بسٹر فلم"گجنی" کے سیکوئیل "گجنی 2" پر کا م کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے اپنی فلم "لال سنگھ چڈا" کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد اپنے شوبز کیریئر سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ "اداکار اپنی بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ کے سیکوئیل پر کام کررہے ہیں"۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ "عامر خان پچھلے کئی مہینوں سے حیدرآباد کی گیتھا آرٹس میں فلم پروجیکٹ کے پروڈیوسر ایلو آروند سے سیکوئیل پر بات چیت کررہے ہیں"۔
عامر خان کی طرف ابھی پروجیکٹ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن ذرائع کے مطابق اداکار اور پروڈیوسر دونوں نے متعدد پروجیکٹ پر گفتگو کی ہے اور وہ ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کے مطابق عامر خان اور آروند "گجنی 2" پر کام کررہے ہیں اور نئی فلم میں سنجے سنگھانیہ کی کہانی کو آگے بڑھا یا جائے گا، فلم کے سکرپٹ کو فائنل کیا جارہا ہے اور آئندہ چند ماہ میں حتمی اعلان سامنے آجائے گا۔
اداکار کے قریبی ذرائع نے بھی عامر خان کی آروند سے ملاقات کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ "دونوں نے متعدد پروجیکٹ پر گفتگو کی ہے اور وہ آپس میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں"۔
واضح رہے کہ عامر خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں متعدد بڑے پروجیکٹ آفر ہوئے ہیں اور ان پر بات چیت چل رہی ہے، عامر خان نے سلمان خان کو بھی ایک فلم کی آفر دی جسے وہ اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت بنائیں گے اور سلمان نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔