پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے صدارتی الیکشن پر فرق نہیں پڑے گا، کنور دلشاد

Mar 06, 2024 | 22:21:PM
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے صدارتی الیکشن پر فرق نہیں پڑے گا، کنور دلشاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو  مخصوص نشتوں پر ارکان کا حلف نہ لینے کے حکم  کے بعد  شہریوں میں صدارتی الیکشن سے متعلق اضطراب پیدا ہو رہا تھا کہ آیا اس سے صدارتی انتخاب متاثر ہو سکتا ہے  یا نہیں ؟ایسے میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن  کنور دلشاد نے انکشاف کیا ہے کہ اس فیصلے سے صدارتی انتخاب پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے سپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کے حکم پرردعمل دیتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشادنے کہاکہ اس سے صدارتی الیکشن پرفرق نہیں پڑے گا کیونکہ صدارتی الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج مکمل ہے،کنول دلشاد نے کہا کہ کسی اسمبلی کے آدھے ممبران استعفے دے دیں تو پھر بھی صدارتی الیکشن ہوگا،یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا ہے اور عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو (آج)جمعرات تک مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو سزائے موت ،کون سے جرم میں سزا سنائی گئی ؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں