الیکشن کرانے کا فیصلہ حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرنا ہے: راناثنااللہ

Mar 06, 2023 | 15:56:PM
راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے، خیبرپختونخوا کی موجودہ صورت حال میں الیکشن مہم کرنا ممکن نہیں، الیکشن کرانے کا فیصلہ حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرنا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے، خیبرپختونخوا کی موجودہ صورت حال میں الیکشن مہم کرنا ممکن نہیں، الیکشن کرانے کا فیصلہ حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کرنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے کل زمان پارک میں ڈارمہ کیا گیا، پولیس عدالتی حکم سےآگاہ کرنے گئی تھی، جس دن عمران خان کو گرفتار کرنا ہوا کر لیں گے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، دھماکے میں 9 افراد شہید ہوگئے، ایک سویلین شامل ہے، دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوئے، 3 کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بجٹ میں کوئی کٹ نہیں لگایا، دہشت گردی کی موجودہ لہر کا جلد خاتمہ کر دیں گے، قیام امن کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔