کینیڈا میں برفانی طوفان، پی آئی اے کی پرواز اڑان نہ بھر سکی

Mar 06, 2023 | 01:14:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرعباس) کینیڈاکے شہر ٹورنٹو میں برفانی طوفان،انتظامی نا اہلی کے باعث پی آئی اے کی پرواز 36 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی،برفانی طوفان کے دوران روانگی کیلئے منتظر طیارے کی ویڈیو 24 نیوز کو موصول ہو گئی۔

پرواز نمبر پی کے 798 کو ہفتہ کی رات پونے 9 بجے ٹورنٹوسے لاہور پہنچنا تھا،پرواز کی آمد ممکنہ طور پرپیر کو صبح 10 بجکر 20 منٹ لاہور ائیرپورٹ پر ہو گی،پروازکا طیارہ مسافروں کے ساتھ 6 گھنٹے تک ائیر پورٹ پرروانگی کا منتظررہا،انتظامی نا اہلی کے باعث تاخیر کے دوران مبینہ طور بھاری مالیت کی کیٹرنگ سروس دی گئی،ائیرٹریفک کنٹرول کی جانب سے ائرفیلڈ بند ہونے کی ہدایت پر طیارے سے مسافروں کواتاردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی پارکنگ چارجز اورمسافروں کے ہوٹل کی مد میں ائیرلائن کو بھاری اخراجات کا سامنا رہا،برفانی طوفان کی پیشنگوئی کے باعث پرواز کومنسوخ کیا جانا ضروری تھا،پرواز کی روانگی میں مسلسل تاخیرکے دوران مبینہ طورپرعملے کا ڈیوٹی ٹائم خاتمے کے قریب تھا،جی ایم فلائٹ سروسزنےعملے کو پرواز آپریٹ کرنے کیلئےمبینہ اضافی رقم ادائیگی کی پیش کش کی۔
انکارپرجنرل مینیجرنےعملےکو3 ماہ تک مبینہ طور پرنوانٹرنیشنل فلائٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا بدھ کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان 

دوسری جانب  ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برفانی طوفان کی پیشگی اطلاع نہ ہونے پر طیارہ پرواز کیلئے ائیرپورٹ پر کھڑا رہا،عملے کو قوانین کے تحت مقررہ ڈیوٹی ٹائم سے زائد اوقات کیلئے کام کا نہیں کہا گیا۔