صدرکا وزارت تعلیم پر بیرونی فنڈز استعمال نہ کرنے کا الزام

Jun 06, 2022 | 21:00:PM
صدر نیا محاذ کھول دیا
کیپشن: عارف علوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت تعلیم کو بیرونی امداد کے عدم استعمال پر مجرمانہ ضیاع، نااہلی اور غیر ذمہ داری کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف مرکزی ڈائریکٹوریٹ برائے قومی بچت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔صدر مملکت کے مطابق جرمنی کی حکومت نے 94-1993 میں ایک کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کی رقم امداد کے طور پر دی تھی30 سال قبل سستی نصابی کتابوں کی طباعت کے لیے کاغذ کی خریداری کے لیے دی گئی رقم استعمال ہی نہیں کی گئی،جبکہ حکومت اپنی فوری ضروریات پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر گرانٹس اور قرضے مانگ رہی ہے،صدر مملکت نے کہاکہ وزارت وفاقی تعلیم معاملے کی انکوائری کرے، ذمے داروں کا تعین کرے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ 
صدر مملکت نے کہا کہ وزارت تعلیم ریٹائرڈ اور فوت شدہ افراد پر ایسی انکوائریوں کا بوجھ ڈالنے سے باز رہے، 45 دنوں کے اندر تعمیلی رپورٹ وفاقی محتسب کو جمع کرائے، رقم 6 سال تک غیر منافع بخش اکاو¿نٹ میں پڑی رہی، کسی نے اس کی پرواہ نہیں کی۔اگر یہ کسی افسر کی ذاتی رقم ہوتی تو وہ ایک دن بھی ضائع نہ ہونے دیتا اور کسی منافع بخش اسکیم میں جمع کروا دیتا۔صدر نے مزید کہا کہ رقم کے عدم استعمال سے ایک کروڑ 74 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، اصل رقم ایک کروڑ 37 لاکھ تھی۔ان کاکہناتھاکہ اگر آڈٹ میں نقصان کی نشاندہی نہ کی جاتی تو یہ نقصان اس سے بھی زیادہ ہو سکتا تھا۔انہو ں نے مزید کہا کہ آڈٹ اعتراض کے جواب میں وزارت نے رقم واپس لی تو زکوٰت اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کا معاملہ سامنے آیا،صدر مملکت کے مطابق مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستانی عوام منافع سے محروم ہو گئے، رقم کے صحیح استعمال سے منافع کمایا جا سکتا تھا،انکا مزید کہناتھا کہ وزارت تعلیم ود ہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰة کی کٹوتی سے استثنیٰ لینے کے لیے انکم ٹیکس اور زکوٰةسے چھوٹ کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
صدر مملکت نے نیک نیتی سے کام کرنے، استثنیٰ کے سرٹیفکیٹس نہ ہونے کی وجہ سے ود ہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰةکی کٹوتی پر قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کو بری کردیا۔صدر مملکت کی وفاقی وزارت تعلیم کو استثنٰی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر اور محکمہ زکوٰة سے رجوع کرنے کی ہدایت۔ صدر مملکت نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر اور محکمہ زکوٰة بھی قواعد کے مطابق وزارت تعلیم کو ایک دفعہ کیلئے استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم کا عمران خان کیخلاف بڑا بیان