کیا بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا ؟ اہم خبر آگئی

Jun 06, 2022 | 12:48:PM
سرکاری ملازمین،آٗئی ایم ایف،تنخواہوں
کیپشن: آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی: ذرائع وزارت خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک): سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہوگیا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حج آپریشن کا آغاز: پہلی پرواز 220 عازمین لے کر مدینہ روانہ

 وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے ایڈ ہاک الاونس دینا چاہتی ہے جبکہ ایڈہاک الاونس دینے کیلئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے۔

 وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔