حج آپریشن کا آغاز: پہلی پرواز 220 عازمین لے کر مدینہ روانہ

Jun 06, 2022 | 12:32:PM
پاکستانی حج،عازمین،سعودی عرب
کیپشن: پی آئی اے 331 پروازوں کے ذریعے 33 ہزار عازمین حج کو سفری سہولیات دے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روڈ ٹو مکہ 2022 حج آپریشن کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 329 نجی ایئر لائن کی پرواز 220 عازمین حج کو لے کر آج صبح مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔

 قومی ایئر لائن کاحج آپریشن 331 پروازوں کے ذریعے 33 ہزار عازمین حج کوسفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ روڈ ٹو مکہ 2022 حج آپریشن پر کام شروع ہو گیا جس تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز الصبح 3 بج کر 30 منٹ پرروانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ: فریقین کو 2 ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم

قومی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز کے زریعے 329 عازمین کومدینہ منورہ لے جایا گیا جبکہ دوسری پرواز اسلام آباد سے ساڑھے 8 بجے روانہ ہوئی، سول ایوی ایشن کے مطابق، لاہور سے بھی نجی ایئرلائن کی پہلی حج پر وازرات 2 بجے 220 حجاج کو لے کر مدینہ کیلئے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے سرکاری حج سکیم کے تحت 15 ہزار جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام کو سفری سہولیات فراہم کریگی۔