طلبا کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔۔۔

Jun 06, 2021 | 10:57:AM
 طلبا کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے بچوں کو بڑی خوشخبری سنادی، وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کے طلبا کو بغیر امتحان  پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے فیصلے کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے طلبا کے امتحانات لئے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوادی ہے، پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔  حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا، گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے جس کے مطابق   کل سے سکول50 فیصد پالیسی کے تحت 6 روز کھلیں گے۔لڑکیوں کا سکول صبح سوا 7 بجے لگے گااور چھٹی سوا 11 بجے ہوگی۔ لڑکوں کا سکول ساڑھے 7 بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ سکولوں میں نہم دہم کلاس کو آدھا گھنٹہ تاخیر سے چھٹی دی جائے گی۔ طلباء پچاس فیصد حاضری کے تحت چھ روز سکول آئیں گے، طلباء کو دو روز لگاتار آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کی غلط معلومات پھیلانے والےہوشیار۔۔۔