بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہونگے

کراچی اور حیدرآباد میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن،الیکشن کمیشن تیار

Jan 06, 2023 | 22:15:PM
 بلدیاتی ,الیکشن, جنوری,،کراچی,حیدرآباد, اسلام آباد
کیپشن:  بلدیاتی الیکشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کروانے کیلئے مکمل طور پر تیار،کراچی اور حیدرآباد میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہونگے۔ 
الیکشن کمیشن سندھ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،چھٹی کے روز بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کھلے رہیں گے،کل 7 اور پرسوں 8 جنوری کو دفاتر کھلے رہیں گے،ہفتہ اور اتوار کو افسران دفاتر میں موجود ہونگے ۔


خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے  اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے اور یونین کونسلز بڑھانے کی حکومتی استدعا منظور کر لی ہے،حکومتی موقف تھا کہ اسلام آباد کی آبادی بڑھ چکی ہے لہذا کم یونین کونسلز کے ساتھ عوام ووٹ کے حق سے محروم ہو جائیں گے اس لئے یونین کونسلز کو بڑھا کر دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات اب 101 یونین کونسلز کی بجائے 125 یونین کونسلز میں ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کرانے کی استدعا مسترد کر دی گئی تھی۔