گوگل اور فیس بک والے پھنس گئے۔۔235 ملین ڈالر کے مشترکہ جرمانے کا سامنا

Jan 06, 2022 | 21:44:PM
گوگل، فیس بک، لوگو
کیپشن: گوگل اور فیس بک لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اور فیس بک کو فرانس میں کوکی ٹریکنگ کی خلاف ورزی کے لئے235 ملین ڈالر کے مشترکہ جرمانے کا سامنا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانسیسی واچ ڈاگ کمیشن(سی این ایل آئی) فرانسیسی ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گوگل پر 150 ملین یورو اور فیس بک پر 60 ملین یورو جرمانہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فرانسیسی صارفین کو آسانی سے کوکی ٹریکنگ ٹیکنالوجی کو مسترد کرنے کی اجازت دینے میں ناکامی کی وجہ سے یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ اگر وہ تین ماہ کے اندر مسائل حل نہیں کرتے ہیں تو دونوں  پلیٹ فارم پر روزانہ مزید 100,000 یورو جرمانہ عائد کیے جائیں گے۔ سی این آئی ایل کا فیصلہ جاری کیا جا رہا ہے۔ میٹا کے ترجمان نے رپورٹ میں کہا کہ ہم اتھارٹی کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے کوکی کنسنٹ کنٹرولز لوگوں کو ان کے ڈیٹا پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول فراہم کرتے ہیں، جس میں فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک نیا سیٹنگ مینو بھی شامل ہے جہاں لوگ کسی بھی وقت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کر سکتے ہیں اور ان کا نظم کر سکتے ہیں اور ہم ان کنٹرولز کو تیار اور بہتر بناتے رہتے ہیں۔ لیکن گوگل نے رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ فرانسیسی پرائیویسی ریگولیٹر نے اس طرح جرمانہ عائد کیا ہے۔ دسمبر 2020 میں سی این آئی ایل نے ایمیزون اور گوگل پر ای-پرائیویسی قوانین کے تحت کوکیز کی خلاف ورزیوں کے ضمن میں بالترتیب 35 ملین یورو اور 100 ملین یورو جرمانہ عائد کیا۔واچ ڈاگ نے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے تحت گوگل پر 50 ملین یورو کا جرمانہ بھی کیا تھا۔ ZDNet کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کو گزشتہ سال ستمبر میں 225 ملین یورو جرمانے عائد کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: "إنا لله وإنا إليه راجعون.. الحمدلله"۔۔ موت کی سزا سن کر مجرم نے یہ الفاظ کیوں کہے۔۔؟