وفادار اور سیانی کتیا۔۔ ایسا کام دکھایا کہ پولیس بھی حیران۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں

Jan 06, 2022 | 18:47:PM
ٹنسلے، نامی ،کتیا، مالک، کیساتھ
کیپشن: ٹنسلے نامی کتیا اپنے مالک کیساتھ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ایک وفادار اور سیانی کتیا پولیس کی رہنمائی کرتے ہوئے ٹریفک حادثے کی جگہ پر لے گئی، جس پر پولیس اہلکاربے حد متاثر ہوئے کیونکہ کتیا کا مالک جو ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا تھا اورجسم میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث ہائپوتھرمیا کا شکار تھا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ٹنسلے نامی ایک سالہ جرمن کتیا  جو  پیر کی شام شمال مشرقی امریکا میں نیو ہیمپشائر اور ورمونٹ کو ملانے والی ایک شاہراہ پر کھڑی تھی اور اس نے گاڑی چلانے والوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی۔جب پولیس نے کتیا کو دیکھا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ٹنسلے بھاگی اور سکیورٹی افسران اس کا پیچھاکرتے ہوئے ورمونٹ تک پہنچایا جہاں ایک پک اپ ٹرک سڑک پر حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرانے سے بری طرح تباہ ہوگیا تھا۔تصادم سے کار میں موجود دو افراد باہر نکل گئے جو ہائپوتھرمیا میں مبتلا تھے، جن میں سے ایک کتیا کا مالک تھا۔

نیو ہیمپشائر پولیس نے فیس بک پر لکھا کہ یہ واضح ہو گیا کہ ٹنسلے نے ہمیں جائے وقوعہ اور زخمیوں تک پہنچایا۔پولیس افسر ڈینیئل بالداسار نے مقامی نشریاتی ادارے ’ڈبلیو سی وی بی‘ کو بتایا کہ پولیس افسران نے "محسوس کیا کہ کتیا انہیں کچھ دکھانے کی کوشش کر رہی تھی کیونکہ وہ مسلسل بھاگتی رہی لیکن مکمل طور پر فرار نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا یہ ایسا ہی تھا جیسے وہ کہہ رہی تھی 'میرے پیچھے چلو، میرے پیچھے چلو'۔ انہوں نے ایسا ہی کیا وہ حیران رہ گئے جب انہوں نے 'حادثہ' اس سمت دیکھا جس طرف کتیا دیکھ رہی تھی۔بالداسار نے کتیا کے کام کو مشہور ناول ’لیسی کم ہوم‘‘ سے تشبیہ دی۔ یہ ناول ’لیسی‘ نامی کتے کے بارے میں ہے جو مصیبت میں پڑے لوگوں کو ان کے ٹھکانے تک پہنچا کر ان کی مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی سے آئی پرواز۔۔179 مسافر سوار ۔۔125 کو کورونا پازیٹو