قازقستان میں پرتشدد مظاہرے۔۔ 12 پولیس اہلکارہلاک ۔۔ایمرجنسی نافذ

Jan 06, 2022 | 15:02:PM
پولیس ، الرٹ مظاہرے
کیپشن: مظاہروں کوروکنے کیلئے پولیس الرٹ ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قازقستان میں پر تشدد مظاہروں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افرد ہلاک ہوگئے جبکہ ملک میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:جہاز میں شراب پارٹی ۔۔سگریٹ نوشی ۔۔ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مظاہرے تیسرے روز بھی شدت اختیار کرگئے۔الماتی مین اسکوائر پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مظاہرین نے الماتی کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا ۔
ملک بھر میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے قازقستان میں بدامنی کو روکنے کے لئے روس نے اپنے فوجی بھیج دیئے روس کے ایئر بورن فوجیوں کا ایک دستہ قازقستان پہنچ گیا جہاں وہ الماتے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو روکنے اور شہر میں امن کی بحالی کے لئے کام کرے گا۔
دوسری جانب ملک میں ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی حکومت کو برطرف کیے جانے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیے جانے کے باوجود مظاہرین سڑکوں سے جانے کو تیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا و یورپ میں کورونا کیسز کا سیلاب۔۔ سینکڑوں ہلاک