لاہور ، 27 پرائیویٹ کالجوں کے بی ایس آنرز پروگرامز مسترد

Jan 06, 2021 | 12:51:PM
 لاہور ، 27 پرائیویٹ کالجوں کے بی ایس آنرز پروگرامز مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورطلباء ہوشیار رہیں! لاہور کے 27 پرائیویٹ کالجوں کے بی ایس آنرز پروگرامز مسترد ،ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن نے لاہور کے 27 پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز کی ڈگریوں سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ناقص انفراسٹرکچر کی بناء پر لاہور کے 29 میں سے 27 پرائیویٹ کالجوں کے کیسز مسترد ڈائیریکٹر کالجز لاہور ڈویژن نے پرائیویٹ کالجوں کی فائلوں پر اعتراضات لگا کر ڈی پی آئی کو ارسال کر دیں۔ لائبریری کی مطلوبہ سہولیات، کمپیوٹر لیب کی عدم دستیابی، مطلوبہ کلاس رومز کے ناقص معیار کی بناء پر کیسز مسترد کیے گئے پاک پولی ٹیکنیکل کالج علامہ اقبال ٹاؤن، پاکستان سکول آف اکنامکس، سٹی انسٹیٹیوٹ شامل پاک ویژن کالج ہربنس پورہ، اصلاح انٹرنیشنل کالج، گلاب دیوی کالج فیروز پور روڈ شامل پریمیئر انسٹیٹیوٹ، لاہور سکول آف مینجمنٹ، ایسپائر کالج، سٹی انسٹیٹیوٹ، سی ایف سی کالج گارڈن ٹاؤن شامل ایفرو ایشین انسٹیٹیوٹ، الرازی انسٹیٹیوٹ، آربٹ انسٹیٹیوٹ، رائز کالج گارڈن ٹاؤن، سنٹرل کالج آف کامرس شامل لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تلس پورہ، ایرڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز گارڈن ٹاؤن شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ مذکورہ کالجوں میں بی ایس آنرز ڈگریوں کے اجراء کی منظوری کا حتمی اختیار ڈی پی آئی کالجز کے پاس ہے، ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور کی انسپکشن ٹیم نے پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز کے انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا ،انسپکشن ٹیم نے پرائیویٹ کالجوں کو مطلوبہ انفراسٹرکچر مکمل کرنے تک بی ایس آنرز کے اجراء سے روک دیا ۔لاہور کے صرف دو پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے قابل معیار قرار دیا گیا ہے حمایت اسلام کالج گارڈن ٹاؤن اور لاہور سکول آف انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی پیکو روڈ کو قابل معیار قرار دیا گیا۔