’نو سر باز‘نے ’خلاباز‘بن کرجاپانی خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے

Jan 06, 2021 | 10:07:AM
 ’نو سر باز‘نے ’خلاباز‘بن کرجاپانی خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جاپان میں ایک نوسرباز نے خود کو خلا باز کہہ کر ایک نیک دل خاتون سے ہزاروں ڈالر لوٹ لیے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ایک شہری نے انٹرنیٹ پر خاتون کے سامنے خود کو خلا باز کے طور پر متعارف کرا کر لوٹ لیا، دھوکے باز کا کہنا تھا کہ وہ روسی خلا باز ہے اور مشن سے واپسی پر وہ جاپان میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے اسے خاتون کی مدد درکار ہے۔رپورٹ کے مطابق دھوکے باز خلا باز نے خاتون سے 60 لاکھ ین ہتھیائے تھے جو تقریباﹰ 48 ہزار یورو بنتے ہیں۔مقامی روزنامے نے پیر کو اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں کہا گیا کہ نام نہاد ’خلا باز‘ کوئی خلا باز نہیں بلکہ ایک دھوکے باز تھا، جس کا علم متاثرہ خاتون کو تب ہوا جب وہ اسے اپنے جمع کردہ سرمائے میں سے چھ ملین ین بھیج چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نوسرباز ’روسی خلا باز‘ سے خاتون کی شناسائی انٹرنیٹ پر ہوئی تھی، اس نے بتایا تھا کہ وہ اپنے اگلے خلائی مشن سے زمین پر واپسی کے بعد جاپان میں رہائش اختیار کرنا چاہتا ہے، اس سلسلے میں وہ اپنا سامان پہلے ہی جاپان بھیجنا چاہتا ہے، اگر ہو سکے تو روس سے جاپان تک سامان کے کارگو کا بل ادا کر دے۔خاتون کی رضامندی کے بعد ان سے ایک جاپانی شخص انٹرنیشنل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کے طور پر ملا، اور انھیں جعلی روسی خلا باز کے سامان کا بل پیش کر دیا، جس پر انھوں نے دیے گئے بینک اکاؤنٹ میں چھ ملین ین منتقل کر دیے۔جلد ہی خاتون کو معلوم ہوا کہ خلا باز غائب ہو چکا ہے، جس پر انھوں نے پولیس کو مطلع کر دیا، اور پولیس نے نو سرباز کی تلاش شروع کر دی۔