گجرات، پولیس کا پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ،2 ملازم گرفتار

Feb 06, 2023 | 22:20:PM
گجرات، پولیس کا پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ،2 ملازم گرفتار
کیپشن: پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گجرات پولیس نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر کارروائی کے دوران 2 ملازموں کو حراست میں لے لیا، پولیس ملازمین کو حراست میں لے کر کنجاہ ہاﺅس سے روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی ،ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کنجاہ ہاﺅس پہنچی، نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل تھے۔
ذرائع کاکہناتھا کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود تھے، پرویز الٰہی کی فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں ہے ،ذرائع کاکہناتھاکہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں ، پولیس نے پرویز الٰہی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
یاد رہے کہ چند روز بھی پولیس نے چودھری وجاہت اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تھے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد