ترکیہ اور شام میں زلزلہ، اٹلی میں سونامی الرٹ جاری

Feb 06, 2023 | 12:38:PM
ترکیہ اور شام میں زلزلہ، اٹلی میں سونامی الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آنے کے بعد اٹلی میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اطالوی حکام نے آج صبح ترکیہ میں شدید زلزلہ آنے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا۔

اطالوی حکّام نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہائشیوں کو متنبہ کیا کہ وہ ساحلوں سے دور رہیں اور مقامی حکومتی اداروں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں کی تعداد اب تک 500 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

زلزلے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے لبنان اور شام میں بھی محسوس کیے گئے اور یونان، اردن، عراق اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی متاثر ہوئے۔