سٹیل ملز اور ریکوڈک کے معاملے پر افتخار چودھری کےخلاف ریفرنس بننا چاہئے، صدر عارف علوی

Feb 06, 2021 | 23:03:PM
سٹیل ملز اور ریکوڈک کے معاملے پر افتخار چودھری کےخلاف ریفرنس بننا چاہئے، صدر عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز اور ریکوڈک کے معاملے پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بننا چاہئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری اور بلوچستان کے ریکوڈک کے معاملے کو سبوتاژ کیا،اس لئے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس جانا چاہئے تاکہ ان سے علامتی طور پر مراعات واپس لی جائیں۔
صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ عورتوں کو وراثتی حقوق دلانے کیلئے کوشش کررہے ہیں، ملک کے حالات بہتر ہونے تک کفایت شعاری کرنی ہے، لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے میں کافی وقت لگتا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نیب کا قانون کہتا ہے کہ پچھلے 40 سال کا حساب ہوگا، اگر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ میں کچھ ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے کہا کہ نمبرز بڑھ گئے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ کئی کئی سال چلتی ہے، کرپشن کو ختم کرنے میں وقت لگے گا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے متعلق غلط بیانات دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان بہتر طریقے سے کورونا صورتحال سے نکلا، کورونا وائرس سے متعلق میڈیا نے بہت اچھا کام کیا ہے، کچھ انڈسٹریز کو گیس سے متعلق نقصان ہوا کیونکہ ان کے پاس بجلی کا کنکشن ہی نہیں تھا۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لانگ ٹرم پالیسی ہو، کراچی سٹاک ایکسچینج بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔