عمران خان کو قانونی طریقہ سے سزا ہوئی،اپیل کا حق رکھتے ہیں:اعظم نذیر تارڑ

Aug 06, 2023 | 14:21:PM
عمران خان کو قانونی طریقہ سے سزا ہوئی،اپیل کا حق رکھتے ہیں:اعظم نذیر تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوقانونی طریقہ سے سزاہوئی،ان کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کاحق ہے۔ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو تو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا بھی مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، الیکشن کمیشن کو چاہیے وضاحت کے لیے بیان جاری کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع دیا گیا،انہیں قانونی طریقے سے سزا ہوئی ہے، وہ اس کا سامنا کریں۔ 37بار وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جو اثاثے ظاہر کیے اس پر کارروائی ہوئی، ان کی چوری پکڑی گئی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی پہلی رات جیل میں کیسے گزری؟

انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتراض تھا جس کے باعث اس بار ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی۔