طالبان افغانستان میں اپنی کاررروائیاں فوری بند کرے: سربراہ یواین افغان مشن

Aug 06, 2021 | 20:09:PM
طالبان افغانستان میں اپنی کاررروائیاں فوری بند کرے: سربراہ یواین افغان مشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوام متحدہ کی افغان مشن کی سربراہ ڈیبورہ لیون نے کہاہے کہ افغان شہروں پرطالبان اپنے حملے بندکرے، طالبان افغانستان میں اپنی کارروائیاں فوری بندکرے۔
 تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پرسیکورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس ہوا،اقوام متحدہ کی افغان مشن کی سربراہ ڈیبورہ لیون نے اپنے بیان میں کہاہے کہ زیادہ نقصان پہنچانے کےلئے جان بوجھ کرشہری علاقوں کونشانہ بنایاجارہاہے ،جنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرفلاحی امدادکوبڑھانا ہوگا۔
ڈیبورہ لیون نے کہاکہ طالبان مذاکراتی وفدکے سفری اجازت ناموں کوبات چیت میں پیش رفت سے مشروط کرناہوگا، گزشتہ ماہ افغانستان میں 1ہزارسے زائد شہریوں کی اموات ہوئیں،اگلے چند ہفتے افغانستان کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گور نر نیمروز ایران فرار۔۔طالبان کا صوبے پر کنٹرول۔ عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگا دی