دین صرف مسجد یا  گھر کے اندر کی عبادت کا نام نہیں ،مولانا محمد تقی مہدوی

Apr 06, 2023 | 21:57:PM
نور رمضان
کیپشن: نور رمضان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالم دین مولانا محمد تقی مہدوی  کا کہنا تھا کہ دین صرف مسجد یا  گھر کے اندر کی عبادت کا نام نہیں ہے، دین کا کردار معیشت ,سیاست ہر جگہ ہے۔ لیکن سیاست وہ جو اللہ کے دین کے مطابق ہو۔

چینل 24 کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن’ نور رمضان‘ میں میزبان ساحر لودھی نےجب عالم دین مولانا محمد تقی مہدوی سے سوال کیا کہ سیاست میں مذہب کارڈ کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ تو مولانا محمد تقی مہدوی نے جواب دیا جب دین کا سہارا لیا جاتا ہےتو جو جذباتی افراد ہوتے ہیں جن کا عقیدہ ہوتا ہے وہ اس کارڈ کی وجہ سے سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ یہ سیاستدان ویسا ہی دینی نظام لے کر آئیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

دین صرف مسجد یا  گھر کے اندر کی عبادت کا نام نہیں ہے، دین کا کردار سیاست ، معیشت ہر جگہ ہے۔حضور ﷺ  کی بات کریں تو انہوں نے ریاست مدینہ کو قائم کیا اور پورے جہاں میں ہی انکی حکمرانی قائم ہوئی ہے۔اگر ہم انبیا اکرام کو بھی دیکھیں تو حضرت سلیمان علیہ السلام خدا کے نبی ہیں لیکن سیاست کے اندر حکمران وقت تھے۔ 

تو ایسا نہیں ہے کہ دین جدا ہے سیاست سے، لیکن سیاست وہ جو اللہ کے دین کے مطابق ہو۔