نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیا

Apr 06, 2023 | 09:59:AM
 نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیاہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو  کیا ہے۔نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے جس کے لیے وہ  11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ جدہ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: شہباز گل کو بیرون ملک جانے سے ایک بار پھر روک دیا گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف تین دن مکہ اور جدہ میں قیام کریں گے،  15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری دیں گے جس کے بعد وہ پاکستانیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔مریم نواز بھی مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں۔