ہم تحریک انصاف کےساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ، مونس الٰہی

Apr 06, 2022 | 22:11:PM
مسلم لیگ ق, رہنما مونس الٰہی, پنجاب اسمبلی، 189 ووٹ، پی ڈی ایم، حماقت
کیپشن: مونس الٰہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 189 ووٹ ہیں ،شاہ محمود، اسد عمر اور پرویز خٹک نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کی حماقت سے ہمیں بچایا، ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔
مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہناتھا کہ علیم خان نے پریس کانفرنس میں نیب کیسز کا بتایا،بچوں کی طرح رونے کی کیا ضرورت تھی، نیب کے کیسز تو ہم پر بھی تھے ،اپنی ذات سے باہر نکل کر ملک کا بھی سوچنا چاہئے،مونس الٰہی کاکہناتھا کہ انہوں نے توڑ پھوڑ کی جس سے صورتحال خراب ہوئی،پریس کانفرنس میں ان کا لجہ اور گھراہٹ دیکھیں ۔
مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہاکہ آصف زرداری سے اچھے تعلقات تھے اور آگے بھی رہیں گے،پرویز الٰہی، چودھری شجاعت نے ایک ہی بات سمجھائی کہ شریف برادران کا اعتبار نہ کرنا،ہم تحریک انصاف کا ملبہ اٹھانے کو پوری طرح تیار ہیں ، ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ساری صورتحال میں بہت زیادہ سوچاہے، جوفیصلہ ہم نے کیا وہی بہتر تھا،شاہ محمود، اسد عمر اور پرویز خٹک نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کی حماقت سے ہمیں بچایا،پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 189 ووٹ ہیں ، اگر عمران خا ن نہیں تو تحریک انصاف ختم ہو جائے گی ، ، جتنی مرضی آفرز ہو جائیں ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ۔
مونس الٰہی نے کہاکہ میرا ماننا ہے ساری اسمبلیاں توڑ دی جائیں اور نئے انتخابات کرا دیئے جائیں ، مسلم لیگ ن صوبائی اور وفاق میں الیکشن میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ، اگر اس وقت الیکشن کرا دیاجائے تو ن لیگ مکمل طور پر اڑ جائے گی۔
قبل ازیں مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کو علامتی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی طنزیہ مبارکباد دے دی۔اپنے ایک طنزیہ ٹویٹ میں مونس الٰہی نے کہا " حمزہ صاحب مبارک ہو، فلیٹیز ہوٹل کا سی ایم بننے پر۔"

یہ بھی پڑھیں: معاویہ اعظم بھی اپوزیشن کیساتھ، کس کے کہنے پر آئے؟ رکن اسمبلی نے عمران خان پر بجلیاں گرا دیں