سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Sep 05, 2023 | 17:58:PM
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: سونا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی،  عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستاہوکر 1931 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔ 

ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کمی ہونے پر صرافہ مارکیٹ میں سونے کے دام گرگئے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 6300 روپے سستا ہوگیا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے تک گرگئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونا 5402 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ روپے سے نیچے آگیا، دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہوگئی۔