بلوچستان: تندو رمالکان نے صوبے بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی

Sep 05, 2022 | 11:08:AM
بلوچستان: تندو مالکان نے صوبے بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے تندور مالکان نے7 ستمبر سے صوبے بھر میں احتجاجاً تندور بند کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تندور مالکان ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں نے کہا کہ آٹا، گیس، بجلی اور پانی کی قلت سے 140 سے زائد تندور بند ہوچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال روٹی کی فروخت کا جو نرخ نامہ دیا گیا تھا اب وہ قابلِ قبول نہیں ہے۔ قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو 7 ستمبر سے تمام تندور بند کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قیمتوں میں اضافہ، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی