زور دار پنچ لگنے سے خاتون باکسر زندگی کی بازی ہار گئی

Sep 05, 2021 | 00:42:AM
زور دار پنچ لگنے سے خاتون باکسر زندگی کی بازی ہار گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میکسیکو کی خاتون باکسر مونٹریال میں مقابلے کے دوران زور دار پنچ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکن خاتون باکسر جینیٹ زکریا زپاٹا مونٹریال میں مقابلے کے پانچ روز بعد زندگی کی بازی ہارگئیں، باؤٹ کے دوران 18 سالہ باکسر بری طرح زخمی ہوگئی تھیں۔
فائٹ کے پروموٹر یوون مشیل نے ایک بیان میں خاتون باکسر کی انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتہائی دکھ کے ساتھ بتانا پڑرہا ہے کہ ان کے خاندان کے افراد نے بتایا کہ جینیٹ زکریا گزشتہ سہ پہر چل بسیں۔
مونٹریال میں کینیڈین باکسر سے مقابلے میں وہ زخمی ہوگئی تھیں، چوتھے راؤنڈ میں زور دار پنچ لگنے کے بعد وہ رنگ میں گر گئی تھیں۔
خاتون باکسر کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم پانچ روز بعد تک وہ زندگی کی جنگ لڑتی رہیں اور جانبر نہ ہوسکیں۔میکسیکن باکسر کی موت پر حریف کینیڈین باکسر نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میکسیکن باکسر نے مونٹریال میں فائٹ کی اجازت حاصل کرنے کیلئے کافی محنت کی تھی کیونکہ وہ میکسیکو میں گزشتہ مئی میں ایک مقابلے میں ناک آؤٹ ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے چوتھی باربیچ ریسلنگ ورلڈسیریز چیمپئن شپ جیت لی