موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئےبڑا ریلیف

Oct 05, 2022 | 23:33:PM
موٹرسائیکل, خریدنے ,بڑا ,ریلیف, بائیکس ,یاماہا, اسلام آباد ,راولپنڈی
کیپشن: یاماہا بائیکس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دنوں یاماہا نے اپنی تمام موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا، کمپنی نے خریداروں کی مشکل کا حل نکالتے خاص آفر دی ہے جس سے یاماہا کے مختلف ماڈلز خریدنا آسان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بائیکس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سےخریداروں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے، یاماہا بائیکس کی قیمتوں میں گزشتہ چند سالوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کمپنی نے صارفین کی مشکلات کے ازالے کے لئے نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کی مدد سے خریدار آسانی سے یاماہا کی موٹرسائیکل کے مالک بن سکتے ہیں، کمپنی نے  صفر مارک اپ قسط کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ پلان کے مطابق صارفین صفر سود کے ساتھ اقساط پر موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں جسے انہیں 4 ماہ میں مکمل کرنا ہوگا۔

اس قسط کے منصوبے کی کچھ شرائط  بھی ہیں، یہ منصوبہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دستیاب ہوگا،خریدار صرف یاماہا کی مجاز ڈیلرشپ سے اس آفر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس کے علاوہ کمپنی کا صارفین کے لئےکوئی اور قسط کا منصوبہ نہیں ہے۔

اس منصوبے کے تحت کمپنی کو  50 فیصد  پیمنٹ ادا کرنا ہوگی جبکہ باقی رقم اگلے چار مہینوں میں ادا کرنا ہوگی، کمپنی نے اپنے مختلف ماڈلز کی ادائیگی کا شیڈول بھی درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ یاماہا نے اس سال پانچویں بار تمام بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اضافے کے بعد یاماہا کی سب سے مقبول بائیک وائی بی آر 125 جی ہے جس کی قیمت 331000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
  دوسری جانب عوامی سواری زمین پر اور اسکی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، پارٹس کے نرخوں میں اضافے کو جواز بناتے چائنیز کمپنیوں نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔ 

  عوامی سواری مگر عوام کی قوت خرید سے کوسوں دور چلی گئی ، چائنیز کمپنیوں نے مختلف پارٹس کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے 70،100 اور 125 سی سی بائیکس کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ۔کمپنیوں کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق 5 ستمبر سے ہوگا ۔

   عوامی سواری کے نرخوں میں تسلسل کیساتھ اضافے نے عوام اور ڈیلرز کو چکرا کررکھ دیا ہے۔ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ پہلے ہی عوام بجلی کےبل ادا کرکے پریشان ہیں ، لوگوں کےپاس پیسے ہی موجود نہیں اورکمپنیز موٹرسائیکل کی قیمتیں بڑھا کر عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہیں ۔

  میکلوڈ روڈ موٹرسائیکل مارکیٹ کے صدر جاوید بھٹی نے کہا کہ چائنیز بائیکس کے پارٹس مہنگے نہیں سستے ہوئے ہیں، کمپنیاں جان بوجھ کر لوٹ مارکررہی ہیں ،مسابقتی کمیشن نوٹس لے۔