نیازی سلیوٹ یا نازی سلیوٹ ؟ عمران خان کے حلف کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو ہٹلر کی یاد آگئی

Oct 05, 2022 | 12:40:PM
نیازی سلیوٹ یا نازی سلیوٹ ؟ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کو جہاد کا درجہ دیکر نوجوانوں سے حلف لیا، جیسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو ہٹلر کی یاد آگئی
کیپشن: ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف ہٹلر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان دل محمد) نیازی سلیوٹ یا نازی سلیوٹ ؟ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کو جہاد کا درجہ دیکر نوجوانوں سے حلف لیا، جیسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو ہٹلر کی یاد آگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی جانب سے تحریک کو جہاد کا درجہ دینے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے حلف کو نازی ہٹلر سے جوڑا جبکہ کسی صارف نے نیازی سلیوٹ اور کسی نے نازی سلیوٹ کہا۔

حکومت مخالف تحریک کیلئے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں سے گزشتہ روز حلف لیا تھا۔ کارکنوں سے تحریک کو جہاد سمجھ کر چلانے کا حلف لیا گیا۔ آزادی مارچ کی کامیابی کے لیے ہر قربانی دینے کا حلف لیا گیا۔

پشاور میں کارکنوں سے حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نہیں جہاد کا وقت ہے، آزادی مارچ کی کال جلد دے سکتا ہوں، سب کو جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہو گا۔

خیال رہے عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک اورعلی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔ بعد ازاں عمران خان کے حلف لینے کے انداز کو سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنے انداز میں دیکھا۔