عمران خان پر قاتلانہ حملہ: یورپین یونین کی شدید مذمت

Nov 05, 2022 | 19:15:PM
عمران خان پر قاتلانہ حملہ: یورپین یونین کی شدید مذمت
کیپشن: یورپین یونین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یورپین یونین نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے یورپین یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ ہم عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملے کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ترجمان نے حکومت پاکستان کی جانب سے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ تشدد کسی بھی شکل میں ہو وہ ناقابل قبول ہے اور اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔

یورپین یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے  اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد   زخمی ہوئے تھے۔