چیف جسٹس اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی رویے کا نوٹس لیں، عمران خان

Nov 05, 2022 | 16:07:PM
چیف جسٹس اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی رویے کا نوٹس لیں، عمران خان
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی بنیادیں شرفِ انسانی، خاندان کی تعظیم اور چادر و چار دیواری کی حرمت و تقدیس کےاقدار پر اٹھائی گئیں۔

برہنہ کرنے، زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنانے اور اب ایک ویڈیو کے ذریعے انکی اہلیہ محترمہ کی خلوتوں کے پردے چاک کرنے سمیت ریاست کے ہاتھوں میں اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ان تمام اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہایت صدمہ انگیز، پرلے درجے کا قابل نفرت و کراہت اور قابلِ مذمت فعل ہے۔ خدا کرے کبھی کسی انسان کو اس سب سے نہ گزرنا پڑے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی کہ وہ اس سب کا از خود نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیے: نومبر اہم ،جمہوریت بچانی ہے تو عدالت آگے آئے،اب حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، شیخ رشید

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایماء پر میں اعظم سواتی کی گھر کی دہلیز تک محدود، مکمل طور پر غیر عوامی اور تہجد گزار محترمہ اہلیہ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ انہیں اس کرب، اذیت اور توہین و ذلت کے ناروا احساس کا بوجھ اٹھانا پڑا۔