موسم سرماکی آمد؛بارش اوربرفباری کا الرٹ جاری

Nov 05, 2022 | 12:38:PM
فائل فوٹو
کیپشن: موسم سرماکی آمد؛بارش اوربرفباری کا الرٹ جاری
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات  نے موسم کےبارے میں نئی تفصیلات جاری کر دیں اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،  بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ، خیبرپختونخوا میں چترال،دیر،  سوات،  بونیر، شانگلہ، ناران، پٹن میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ،  ہری پور، پشاور، نوشہرہ میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ چارسدہ،  مردان،  کوہاٹ، کرم اور   شمالی و جنوبی وزیرستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہیں۔ کوہستان، دیر اور سوات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کی بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب کے بیشتر بالائی و وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،  راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال،  میانوالی، سیالکوٹ ، نارووال، میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ خوشاب،گوجرانوالہ، لاہور،گجرات،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے  بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ر رہے گا،کوئٹہ ،زیارت، قلعہ سیف اللہ ،چمن،   ژوب اور گردونواح میں بارش  کا امکان ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔   کشمیر  اور گلگت بلتستان  میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔ پہاڑوں پر  برفباری  کا امکان ہے ۔