چاند پر جانے کی دعویدار حکومت نے ملک کو پستی میں دھکیل دیا،جماعت اسلامی کاڈی چوک میں احتجاج کا اعلان

Nov 05, 2021 | 23:27:PM
سراج الحق،کا ،کانفرنس ،سے خطاب
کیپشن: سراج الحق خطاب کر رہے ہیں،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چاند پر جانے کی دعویدار حکومت نے ملک کو پستی کی دلدل میں دھکیل دیا، گزشتہ حکومتوں نےملک کاستیاناس جبکہ پاکستان تحریک انصاف نےسوا ستیاناس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  کونسل ہال راولپنڈی میں امیر صوبہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ بنی گالہ "بنی مافیا "بن چکا ہے،حکومت کرپٹ ٹولے کے احتساب کی بجائے عوام کے لیے عذاب بن گئی۔غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جھونک دیا گیا،پورا ملک مہنگائی کی آگ کی لپیٹ میں ہے۔وزیر اعظم نے راتوں رات پھر عوام پر پٹرول بم گرایا، یہ حکومت ملک کو غربت کی چکی میں پیس رہی ہے۔مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔وزیر اعظم کا ریلیف پیکج پہلے دن ہی تکلیف پیکج ثابت ہوا۔ جماعت اسلامی ظالمانہ اقدامات کے خلاف 28 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کی اچانک موت 10 مداحوں کی جان بھی لے گئی