ماں کے پیٹ میں بچے  کا آپریشن کا میاب

May 05, 2023 | 12:07:PM
ماں کے پیٹ میں بچے  کا آپریشن کا میاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا میں پہلی بار امریکا میں ڈاکٹروں نے ماہ کے پیٹ میں بچے کے دماغ کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

نومود اور چھوٹے بچوں کی سرجری کرنا ہمیشہ کیلئے ڈاکٹرز کیلئے پریشانی کا سبب بنتی ہے کیونکہ چھوٹے بچوں کی قوت مدافعت اور قوتِ برداشت بہت کم ہوتی ہے۔ عضاء نازک ہونےکے ساتھ ساتھ ہلکی سی پچیدگی کو بھی برداشت نہیں کر پاتے اور مستقل طور پر پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔ 

جہاں دنیا بھر کے ڈاکٹرز نومود بچوں کا آپریشن کرنے سے ڈرتے ہیں وہیں امریکی ڈاکٹرز نے تاریخ میں پہلی بار ماں کے پیٹ میں ہی بچے کی کامیاب سرجری کی ہے۔ امریکی ڈاکٹرز کی یہ سرجری میڈیکل سائنس کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کو دنیا بھر سے شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن 1444ھ: السعودی ایئر کا معاہدہ، 164 طیارے مختص

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغ کی شریانوں میں مسئلہ تھا جس کی وجہ سے آپریشن کرنا ضروری تھا جس کا کامیابی کے ساتھ علاج کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماں کی کوکھ میں معمول کے مطابق بچی بڑھ رہی تھی جب 30 ویں ہفتے میں روٹین چیک اپ کے دوران ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کیا تو دریافت ہوا کہ بچی کے دماغ کے اندار خون کی نالیوں میں خرابی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بچی کا آپریشن 17 مارچ کو کروایا اور اب زچگی کے 34 ویں ہفتے کے بعد بچی کو جنم دیا ہے جس کا وزن 4 پونڈ اور ایک اونس ہے۔ بچی بلکل صحت مند ہے اور اس کا نام ڈینور کولمین رکھ دیا گیا ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے آپریشن کی تفصیلات اب شائع کی ہیں جبکہ یہ آپریشن مارچ کے مہینے میں کیا گیا تھا۔ بچی کو لاحق بیماری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس حالت میں جب دماغ سے دل تک خون لانے والی نالیاں صحیح طریقے سے نشوونما نہ پا رہی ہوں تو بہت زیادہ مقدار میں خون رگوں اور دل پر دباؤ ڈالتا ہے جس کے باعث صحت کے پچیدہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔