حج آپریشن 1444ھ: السعودی ایئر کا معاہدہ، 164 طیارے مختص

May 05, 2023 | 09:02:AM
حج آپریشن 1444ھ: السعودی ایئر کا معاہدہ، 164 طیارے مختص
کیپشن: عازمین حج کو سو سے زیادہ شیڈول ہوائی اڈوں اور 14 سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کرایا جائے گا۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی فضائی کمپنیوں کے گروپ  نے اس سال حج موسم 1444ھ کے حوالے سے اپنا آپریشنل پروگرام جاری کردیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سال سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)، ادیل ایئر اور پرائیویٹ سعودی ایئرلائن کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک سے 12 لاکھ سے زیادہ نشستیں عازمین حج کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ 164 طیارے حج آپریشن کیلئے مخصوص کیے گئے ہیں۔

عازمین حج کو سو سے زیادہ شیڈول ہوائی اڈوں اور 14 سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کرایا جائے گا۔

8 ہزار سے زیادہ پائلٹ حج پروازوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ سعودی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے حج اداروں کے ساتھ اس ضمن میں معاہدے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے تربیتی سیشنز کا آغاز کر دیا

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے حج پروازوں سے سفر کرنے والوں کیلئے خصوصی اسلامی آگہی سروس کا بھی اہتمام کیا ہے۔
عازمین حج کو مذہبی پروگرام اور حج سے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی۔ 134 گھنٹے سے زیادہ دورانیے پر مشتمل مختلف دینی پروگراموں کا انتظام کیا گیا ہے۔
590 گھنٹے کی قرآن کریم کی تلاوت کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ اسلامی پروگرام عربی کے علاوہ انگریزی، انڈونیشی اور چینی زبانوں میں پیش کیے جائیں گے۔ عازمین حج کیلئے دیگر زبانوں میں بھی دینی پروگراموں کا انتظام کیا گیا ہے۔