اسلام آباد ہائیکورٹ، ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری

Mar 05, 2024 | 10:49:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ، ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کیخلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی اور نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 17 فروری سے ایکس کی سروسز پاکستان میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گرین پاکستان ، چینی سازوسامان کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اس کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ تھا اس پر کیا ہوا؟ جواب میں وکیل نے کہا کہ وہاں آج توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہونی ہے۔

اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کر رہا ہوں اور عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔