چین کے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ، جنگی تیاریاں بڑھانے کی ہدایت

Mar 05, 2023 | 11:01:AM
چین کے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ، جنگی تیاریاں بڑھانے کی ہدایت
کیپشن: سالانہ اجلاس کے پہلے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ملک اس سال دفاع پر 1.55 کھرب یوآن (225 ارب ڈالر) خرچ کرے گا
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے اپنی مسلح افواج سے کہا ہے کہ انہیں جنگی حالات میں تربیت کیلئے زیادہ سے زیادہ توانائی صرف کرنی چاہیئے اور جنگی تیاریوں کو بڑھانا چاہیئے۔

انہوں نے چین کی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے افتتاح کے موقعے پر اپنی ورک رپورٹ میں کہا ’ہماری مسلح افواج کو چاہیئے کہ وہ 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کی صد سالہ تقریبات کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، فوجی کارروائیوں کو انجام دینے، جنگی تیاریوں اور فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کریں۔‘

چینی وزارت خزانہ نے 2023 کیلئے دفاعی اخراجات میں 7.2 فیصد اضافے کا عندیہ بھی دیا۔

بیجنگ باقاعدگی سے کہتا ہے کہ دفاعی مقاصد کیلئے اس کا فوجی خرچ اس کی جی ڈی پی کا نسبتاً کم فیصد ہے اور ناقدین اسے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دینا چاہتے ہیں۔

اس سال کا دفاعی بجٹ ابھی جاری نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ جب حکومت 2023 کا مجموعی بجٹ جاری کرے گی تو اس کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

سالانہ اجلاس کے پہلے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ملک اس سال دفاع پر 1.55 کھرب یوآن (225 ارب ڈالر) خرچ کرے گا۔

چین کی وزارت خزانہ نے اتوار کو کہا کہ وہ اس سال مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے خصوصی فنڈز کو 4.4 ارب یوآن سے بڑھا کر 13.3 ارب یوآن کر دے گی۔

وزارت نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے 6.5 ارب یوآن مختص کرے گی جو کہ دو ارب یوآن کا اضافہ ہے۔