پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر غور

Mar 05, 2021 | 23:58:PM
پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، کرکٹ بورڈ نے ملتوی ہونے والی لیگ مئی میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے بقیہ میچز کا انعقاد کب ہوگا؟ پی سی بی، فرنچائز مالکان اور سٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت جاری ہے، رواں برس پی ایس ایل مکمل کرانا بورڈکیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کا ایونٹ اگر مکمل نہیں ہوتا تو لیگ میں فرنچائز مالکان کو بڑا نقصان ہو گا، جس کے باعث فرنچائزز کے مالکان نے لیگ مکمل کرنے کیلئے بورڈ پر دباو¿ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 2021میں مصروف شیڈول بورڈ کیلئے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے والے میچز کی ونڈو نکالنا مشکل ہو گیا، مئی میں ملتوی لیگ کرانے پر غورکیا جانے لگا ہے۔ مئی میں آئی پی ایل کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا مشکل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نومبر اور دسمبر میں بھی کچھ دن مل سکتے ہیں بورڈ نے بھاگ دوڑ شروع کر دی، رواں برس پاکستان نے جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز کھیلنی ہے۔ انگلینڈ کا ممکنہ دورہ بھی شیڈول ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہو گا۔ گرین کیپس کا ویسٹ انڈیز کا دورہ،انگلینڈ سے بھی سیریز دسمبر میں شیڈول ہے۔