قومی اسمبلی کے کل کے اہم ترین اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی کے کل کے اہم ترین اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کل اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
ایجنڈے کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے سب سے پہلے قرار داد پیش کی جائیگی۔اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے قرار داد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پیش کرینگے۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جماعتوں نے کل کے اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔