امریکا: واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ

Jun 05, 2023 | 09:51:AM
امریکا: واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واشنگٹن میں ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واضح نہیں کہ طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی یا نہیں،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیارے کے پیچھے لڑاکا طیارے بھیجے گئے تھے،حکام کا مزید کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے چھوٹے طیارے کو نشانہ نہیں بنایا ، طیارہ گر نےوجوہات تاحال  معلوم نہ ہو سکی۔

خیال رہے کہ چند دن قبل تربیتی پرواز  کے دوران امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا تھا، امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کی جھوٹی شہادت جرم قرار،بڑی سزا کااعلان ہو گیا

  امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کیلئے تھا جو ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے اوسان ائیربیس کے قریب کھیتوں میں گرا،امریکی عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ نے محفوظ طریقے سے طیارے سے انخلا کیا جسے مقامی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔