لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ حکومت کراچی میں کیے جانے والے لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے پر غور کررہی ہے۔
حکومت کی اپیل اور کوششوں کے باوجود شہر قائد کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی نہیں آرہی ہے، جس کے باعث سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع پر غور کررہی ہے۔ لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بھی مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو پہلے ہی خطرے کی طرف اشارہ دے چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔میں دلوں کو چھو لیتی ہوں۔۔اداکارہ ہانیہ نے چپ توڑ دی