کُرسی گئی پر کُرسی سے محبت نہ گئی۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) زلفی بخاری اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراب بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کو مستعفی ہوئے 19 دن گزر گئے تاہم زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹرپروفائل سے معاون خصوصی کا عہدہ نہیں ہٹایا۔ واضح رہے کہ رنگ روڑ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیاتھا۔ ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا تھا کہ میں کسی بھی نوعیت کی انکوائری کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوتا میں اپنے عہدے سے استعفا دے رہا ہوں۔
زلفی بخاری نےمزید کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا، جس پر الزام لگے، اسے کلیئر ہونے تک عہدہ چھوڑدینا چاہیے، تاہم ان کو مستعفی ہوئے 19 دن گزر گئے لیکن ٹوئٹر پر تاحال وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہی ہیں۔
1/3
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021
My Prime Minister has always said that if a person has been named rightly or wrongly in any inquiry he should cease to hold any public office till his name has been cleared of charges .
Owing to the allegations in ongoing Ring Road inquiry I want to set this example..