عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہو گیا

Jul 05, 2023 | 18:12:PM
عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا لیکن پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس ایک ڈالر کمی آنے بعد ایک ہزار 928 امریکی ڈالر ہو گئی، لیکن ملک میں گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمت 11 ہزار روپے کم ہونے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھر مہنگا ہو گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

ملک کی مختلف صرافہ مارکیٹس لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 76 ہزار 612 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 480 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام چاندی 17 روپے 14 پیسے اضافے کے بعد 2 ہزار 126 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔