برطانیہ کا روس کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا عندیہ

Jul 05, 2022 | 13:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: برطانیہ کا روس کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا عندیہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانٹرینگ ڈیسک )برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ لز ٹرس کا کہنا ہے کہ روسی ذمہ داران کے اثاثوں کو ضبط کرنے پر قانون سازی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی بحالی سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ یہ برطانیہ اور دیگر ممالک کا فرض ہے کہ یوکرین کی معیشت کی جلد از جلد بحالی میں مدد کریں۔انہوں نے کم سے کم وقت میں یوکرین کی معیشت کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں واپس لوٹنے والے یوکرینی شہریوں کی مدد کرنی چاہیے اور بہتر مستقبل کیلئے ہمیں انہیں ذرائع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو یوکرین میں جنگ کے بعد ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، اس حوالے  سے برطانوی حکومت جنگ کے ذمہ دار روسی افراد کے اثاثوں کو ضبط کرنے کیلئے قانون سازی پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی اثاثے ضبط کرکے ہم انہیں یوکرین کی تعمیر نو کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔