میڈیا وصحافت کیلئے عمران خان کا دور فوجی آمروں سے زیادہ بدترین ہے۔ مریم اورنگزیب

Jul 05, 2021 | 20:43:PM
میڈیا وصحافت کیلئے عمران خان کا دور فوجی آمروں سے زیادہ بدترین ہے۔ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رپورٹرز ودایوٹ بارڈرز کی رپورٹ عمران خان حکومت کے لئے چارج شیٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب عمران صاحب کی آمرانہ سوچ کی سزا پاکستان کے عالمی امیج کی تباہی کی صورت مل رہی ہے۔ ’رپورٹرز وِدایوٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ عمران صاحب کی جمہوریت اور کارکردگی پر طمانچہ ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا اور آزادی اظہار رائے کے عمران صاحب کے اعمال نامے پر عالمی مہر تصدیق ثبت ہوئی ہے۔ میڈیا اور صحافت کے لئے عمران صاحب کا دور فوجی آمریتوں سے بھی زیادہ بدترین ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ تمام تنظیمیں اور ادارے 3 سال سے نشاندہی کررہے ہیں کہ کیسے سچائی اور اظہار رائے کا گلا کاٹا جارہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پہلے ہی حکومت کو کرپٹ ترین حکومت کا سرٹیفکیٹ جاری کرچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیٹف اور جی ایس پی پلس پر نظرثانی جیسے مسائل بھی اسی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔اب عمران صاحب کا نام اظہار رائے کے دشمن حکمرانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین کے اہم ملک نے پاکستان سے پابندی اٹھا لی