آٹا ختم، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن فلور ملز کی نادہندہ ہونے کا انکشاف

Jan 05, 2024 | 18:54:PM
آٹا ختم، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن فلور ملز کی نادہندہ ہونے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار) یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے فلور ملز کے نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد فلور ملز کی جانب سے آٹے کی سپلائی روک دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فنانس ڈویژن نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے 14 ارب روک رکھے ہیں اور عدام ادائیگی کی وجہ سے فلور ملز کی جانب سے آٹے کی سپلائی روک دی گئی ہے اور ملک بھر میں پچاس فیصد یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا موجود نہیں ہے، جہاں آٹا موجود ہے وہاں بھی صرف چند تھیلے دیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پریمیم برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپے کمی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 30 سے 40 ہزار بیگز کی بجائے 15 سے 20 ہزار بیگ کی سپلائی کی جارہی ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے فلور ملز کو عدم ادائیگی کی وجہ سے بحران پیدا ہورہا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے حکام کے مطابق ان مالی مسائل کو اپنے طور پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور آج بھی اسی حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں اس مسئلے کے حل کیلئے مؤثر اور جلد اقدامات پر لائحہ عمل زیر بحث لایا گیا۔